دہشتگردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے قوم متحد ہے ،پرویز اشرف

دہشتگردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے قوم متحد ہے ،پرویز اشرف

امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، خطاب

جاتلی(نمائندہ دنیا )سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ملک میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سابق ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کی رہائش گاہ اور نجی سکول کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت نفرت، تقسیم اور فرقہ واریت کی نہیں بلکہ اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ سیاست یا مذہب کی بنیاد پر قوم کو تقسیم کرنا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیں، کیونکہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور اسے اہل قیادت کے سپرد کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی وہ واحد طاقت ہے جو قوموں کی تقدیر بدلتی ہے اور کسی بھی معاشرے کی ترقی کا انحصار معیاری تعلیم پر ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں