ایس ایس پی آپریشنز کاامام بارگاہوں، گرجا گھروں کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز کاامام بارگاہوں، گرجا گھروں کا دورہ

ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات ،سکیورٹی بہتر بنانیکی ہدایات

اسلام آباد (این این آئی) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے امام بارگاہوں، گرجا گھروں اور مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کرکے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ناکہ بندی کو مزید موثر اور بامقصد بنایا جائے ، تمام افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں