اسلام آباد، سی ٹی او کا مختلف ہفتہ وار بازاروں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے مختلف ہفتہ وار بازاروں کا دورہ کیا۔۔۔
تاکہ ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا جائے اور گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔ ڈیوٹی پر موجود افسران سے ملاقات کی اور ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک کا بغیر کسی رکاوٹ کے بہائو برقرار رکھا جائے، ریگولیشن کو بہتر بنایا جائے اور عوام کی سہولیات کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنایا جائے۔