رمضان میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح،اے ڈی سی

رمضان میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح،اے ڈی سی

کسی کو ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائیگی،اجلاس سے خطاب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان طارق کی صدارت میں ہول سیل ڈیلرز اور ریٹیلرز کے ساتھ اجلاس ہوا، رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی وافر فراہمی، قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مارکیٹ میں چینی، آٹا، دالیں، گھی، سبزیاں اور دیگر بنیادی اشیاء کی دستیابی اور قیمتوں پر گفتگو کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہول سیل ڈیلرز اور ریٹیلرز نے ضلعی انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائینگے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں