افطار اور سحر میں تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کی جائے، ڈی ایچ او اسلام آباد

افطار اور سحر میں تلی ہوئی چیزوں سے  پرہیز کی جائے، ڈی ایچ او اسلام آباد

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے رمضان المبارک میں شہریوں کو صحت کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوازن غذا اور درست طرزِ زندگی اختیار کر کے روزہ نہ صرف آسان بلکہ صحت بخش بھی بنایا جا سکتا ہے۔

 ڈی ایچ او نے کہا کہ سحری کے وقت پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال ضروری ہے تاکہ دن بھر توانائی برقرار رہے۔ تلی ہوئی اشیاء اور میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں