ڈپٹی کمشنر کا ممبر اسمبلی کے ہمراہ ہسپتالوں کا دورہ،وارڈز کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا ممبر اسمبلی کے ہمراہ  ہسپتالوں کا دورہ،وارڈز کا معائنہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ بینظیر بھٹو ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا۔

 انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

 

 اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔اس موقع پر ہسپتالوں میں قائم نگہبان دسترخوان کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب نے نگہبان رمضان اور مریم کے مہمان دسترخوان پر افطاری کی اور مستحق مریضوں و ان کے لواحقین سے گفتگو کی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں