نگہبان دسترخوان، 6ہزار سے زائد افراد روزانہ مہمان
ضلع بھر میں سات ہزار سے زائد افراد کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ضلع بھر میں مختلف مقامات پر قائم نگہبان دسترخوان پر روزانہ ہزاروں افراد کو باوقار انداز میں افطاری فراہم کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقریباً چھ ہزار افراد روزانہ نگہبان دسترخوان کے مہمان بنتے ہیں جبکہ ضلع بھر میں سات ہزار سے زائد افراد کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 16مقامات پر نگہبان دستر خوان قائم کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی سٹی میں 1,150، کینٹ میں 1,510، ٹیکسلا 1,500،گوجرخان میں 750، کہوٹہ میں 345، صدر میں 310، کلرسیداں میں 300افراد شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ نگہبان دسترخوان کا دورہ کیا اور مہمانوں کے ساتھ افطاری کی۔ انہوں نے مریضوں، لواحقین اور دیگر شہریوں سے ملاقات کر کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور افطاری کے معیار کو چیک کیا۔