شہدا ہمارا فخر، ایس پی صدر، شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات
اسلام آباد (اے پی پی) ایس پی صدر کاظم نقوی نے کہا ہے کہ شہدا ہمارا فخر ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدا ہیڈ کانسٹیبل محمد راشد اور کانسٹیبل منور حسین کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔