طلبہ کی فلاح و بہبود،تعلیمی ترقی حکومت کی اولین ترجیح،فیصل راٹھور

طلبہ کی فلاح و بہبود،تعلیمی ترقی حکومت کی اولین ترجیح،فیصل راٹھور

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور سے پی ایس ایف کے چیئرمین کوآرڈینیٹر سردار فوزیب کی قیادت میں وفد، چیئرمین علماء و مشائخ صاحبزادہ ذوالفقار کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

 طلباء وفد سے ملاقات کے دوران طلبہ یونین کی بحالی، نصاب میں بہتری، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور دیگر طلبہ مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو طلبہ کی موجودہ مشکلات اور ان کے حل کیلئے ممکنہ تجاویز سے آگاہ کیا، وزیرِاعظم نے طلبہ کی فلاح و بہبود اور تعلیمی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی اور نصاب میں اصلاحات سے نہ صرف تعلیمی معیار بلند ہوگا بلکہ طلبہ میں قائدانہ اور عملی صلاحیتوں کی بھی تربیت ممکن ہوگی۔ وزیرِاعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے جامع اور عملی پالیسی تیار کرنے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ دریں اثناء وزیراعظم سے نو منتخب صدر پی پی آزادکشمیر خواتین ونگ شاہین کوثر ڈار نے بھی ملاقات کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں