راولپنڈی:گرین الیکٹرک بس پر نوجوانوں کا حملہ، ایک مسافر زخمی
موٹر سائیکل سواروں نے بس پر ڈنڈے برسائے اور پتھراؤ کیا، شیشہ ٹوٹ گیاپولیس نے حملے میں ملوث 20نوجوانوں کو گرفتار کر لیا،تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج
راولپنڈی (خبر نگار)راولپنڈی چکلالہ سٹیشن کے قریب گرین الیکٹرک بس پرنوجوانوں کا حملہ، ایک مسافر زخمی ، پولیس کے مطابق بس کورال چوک سے راجہ بازار جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل سواروں اور نوجوانوں نے اس پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے بس پر ڈنڈے برسائے اور پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں بس کا ایک شیشہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا اور ایک مسافر شدید زخمی ہوا۔زخمی مسافر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حملے میں ملوث 20 نوجوانوں کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ چکلالہ میں بس کیپٹن عبدالقادر علی حسین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
الیکٹر ک بس حملہ