سدرہ قتل کیس، جرگہ سربراہ کی ضمانت منظور
راولپنڈی (خبرنگار) پیرودھائی کے علاقہ میں جرگہ کے حکم اور غیرت کے نام پر17سالہ سدرہ قتل کیس کا معاملہ۔۔
، ایڈیشنل سیشن جج نے لڑکی کے قتل کا فیصلہ دینے والے جرگہ سربراہ عصمت اللہ خان کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم عصمت اللہ خان کو 20،20لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر رہا کرنے کا حکم دیا، ملزم کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام ملک نے منظور کی۔