میٹرک،انٹرمیڈیٹ امتحانات،کلسٹر سسٹم ختم کیا جائے ،پیر نٹس ایسو سی ایشن
مردان (نمائندہ دنیا)میٹرک اور انٹر امتحانات میں حصہ لینے والے طلبا ء و طا لبات کے پیر نٹس ایسو سی ایشن کے صدر سید علی شاہ، پیرزادہ، ولی خان اور۔۔
ملک نیک محمد نے مردان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ انتظامیہ کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں کلسٹر سسٹم کے نفاذ کو یکسر مسترد کر دیا، فیصلے کے باعث والدین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور عوامی حلقوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ موجودہ امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اس قسم کے نظام کا نفاذ طلبہ اور والدین کے ساتھ کھلا مذاق ہے ، جس سے نہ صرف طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہوگا بلکہ ان کی تعلیمی کارکردگی بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔