آم کی برآمد میں اضافہ، سٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت آم کی برآمد میں اضافہ کے حوالے سے مشاورتی سیشن ہوا۔۔۔
مینگو گروورز، ایکسپورٹرز، ویلیو ایڈیشن انڈسٹری کے نمائندوں سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ مینگو سیکٹر کی بہتری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ کوالٹی پروڈکشن، ویلیو ایڈیشن اور ایکسپورٹ کے ذریعے آم کو زیادہ منافع بخش بنانا حکومت کا مشن ہے۔