راولپنڈی، سی پی او کی غازی پولیس افسران و اہلکاروں سے میٹنگ، خراج تحسین

راولپنڈی، سی پی او کی غازی پولیس افسران و اہلکاروں سے میٹنگ، خراج تحسین

راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت غازی پولیس افسران و اہلکاروں سے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقا د کیا گیا۔

غازی پولیس افسران و اہلکاروں کی خدمات کے اعتراف میں غازی ویک منایا جا رہا ہے، ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران کی شرکت، غازیوں میں بم دھماکوں، دہشتگردوں اورخطر ناک جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس افسران و جوان شامل تھے۔ ، سی پی او نے کہا کہ آپ سب ہمارے لیے عزم و شجاعت کی روشن اور تقلید مثال ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں