سیاسی رواداری، برداشت سیاست کا روشن پہلو،فیصل راٹھور
جمہوری نظام میں اختلاف رائے فطری عمل ،فاروق حیدر سے گفتگو،وفد کی بھی ملاقات
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق نے ملاقات کی۔ آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواجہ فاروق نے وزیراعظم کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ سیاسی رواداری، برداشت اور وضع داری آزاد کشمیر کی سیاست کا روشن پہلو ہے۔ جمہوری نظام میں اختلاف رائے فطری عمل ہے تاہم باہمی احترام اور شائستگی کے ساتھ آگے بڑھنا ہی سیاسی قیادت کی اصل پہچان ہے۔ ادھر وزیراعظم سے حویلی کے علاقے نڑی بن دیگوار سے سلیم کٹاریہ، کبیر نذیر اور سعید چیچی نے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔