ایم ڈی واسا راولپنڈی کی کھلی کچہری ،شکایات کے انبار

 ایم ڈی واسا راولپنڈی کی کھلی کچہری ،شکایات کے انبار

سیوریج لائنوں کی بندش، نکاسی آب کے مسائل فوری حل کرنیکی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) عوامی مسائل کے فوری اور بروقت حل کے لیے ایم ڈی واسا راولپنڈی عزیز اللہ نے شمس آباد آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے پانی کی فراہمی میں کمی، سیوریج لائنوں کی بندش، نکاسی آب کے مسائل، بلنگ اور ریونیو سے متعلق شکایات پیش کیں۔ ایم ڈی واسا نے ہر شہری کی شکایت کو نہایت توجہ اور تفصیل کے ساتھ سنا اور موقع پر موجود متعلقہ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو فوری احکامات جاری کیے کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور درخواست گزاروں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے ۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ عوامی خدمت اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی شکایات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور ان کے حل کی پیش رفت سے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں