عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طلبہ کا مطالعاتی دورہ
مردان (نمائندہ دنیا) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پختونخوا کالج آف آرٹس کے طلبہ نے ’’گلیات کے ۔۔۔
نوآبادیاتی ورثے‘‘ کے موضوع پر مطالعاتی دورہ کیا۔ ٹرپ کا مقصد طلبہ کو گلیات کے تاریخی، ثقافتی اور نوآبادیاتی دور کے آثار سے روشناس کرانا تھا، دورے کے دوران طلبہ نے مختلف تاریخی عمارتوں، چرچز اور برطانوی دور کے تعمیراتی نمونوں کا مشاہدہ کیا اور ان کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔