ریکٹر زاہد لطیف نے اپنی نئی کتاب بیجنگ یونیورسٹی میں پیش کی

 ریکٹر زاہد لطیف نے اپنی نئی کتاب بیجنگ یونیورسٹی میں پیش کی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )ڈاکٹر زاہد لطیف، ریکٹر کی علمی سفر میں ایک اہم سنگ میل ان کے حالیہ دورہ چین کے دوران قائم ہوا۔۔

، جب وہ بیجنگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز میں گئے ۔ اس فکری نشست کے دوران ریکٹر کو اپنی تازہ ترین کتاب ’’Pakistan‘s Search for Peace with Afghanistan: Statecraft, Policy, and Strategy‘‘ پیش کرنے کا موقع ملا۔یہ کتاب برسوں کی تحقیق، پالیسی بصیرت اور ایک پرامن خطے اور پرامن پاکستان کے حصول کے لیے ان کی گہری ذاتی وابستگی کی عکاسی کرتی ہے ۔ سیشن میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے صدر پروفیسر یو تیجون کی موجودگی میں مشہور سکالرز، پالیسی ماہرین اور سٹرٹیجک مفکرین نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں