معرکہ حق بنیان مرصوص پاک افواج کی بہادری کی تاریخی داستان
ایک قوم، ایک آواز، پاک افواج کی قربانیوں نے وطن کو ناقابلِ تسخیر بنایا ،چودھری خالد
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) آئیسکو کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر چودھری خالد محمود نے کہا ہے کہ معرکہ حق بنیان مرصوص صرف ایک کامیابی نہیں بلکہ یہ پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال بہادری، شہداء کی عظیم قربانیوں، اور پوری قوم کے غیر متزلزل اتحاد و یکجہتی کی روشن علامت ہے ۔ اس تاریخی موقع پر پاکستان کے عوام نے ہر اختلاف سے بالاتر ہو کر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ قوم کا اتحاد ہی ملک کی اصل طاقت ہے ۔ عوام کے اعتماد، دعاؤں، حوصلے اور حب الوطنی کے جذبے نے وطن کے محافظوں کے عزم کو مزید مضبوط کیا اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک متحد، باوقار اور ناقابلِ شکست قوم ہے ۔