چیئرمین سی ڈی اے سے اے ایف ڈی وفد ،ازبک سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی فرانسیسی ادارہ برائے ترقی اے ایف ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر مارک انتونی اور وفد سے ملاقات ہوئی۔۔
ملاقات اے ایف ڈی کے وفد کیساتھ پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھر چیئرمین سی ڈی اے نے ازبکستان کے سفیر علیشر توختائف کے ہمراہ فیصل ایونیو پر زیر تعمیر بابر پارک کا دورہ کیا۔ ازبک سفیر نے کہا کہ بابر پارک ازبک حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے خاص تحفہ ہے ۔