بنگلہ دیش کے سرکاری آفیسرز کا دورہ پتریاٹہ،چیئر لفٹ سے سیر

 بنگلہ دیش کے سرکاری آفیسرز کا دورہ پتریاٹہ،چیئر لفٹ سے سیر

ٹی ڈی سی پی حکام نے وفد کا خیرمقدم کیا ، اہم منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) بنگلہ دیش سے آئے ہوئے سینئر سرکاری افسروں کے وفد نے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب مری و پتریاٹہ کا دورہ کیا۔ وفد کو پتریاٹہ ریزورٹ تک اوپن ڈیکر سیاحتی بس میں خصوصی سیر کروائی گئی۔ پتریاٹہ پہنچنے پر وفد کا استقبال TDCPکے جنرل منیجر آپریشنز اور ڈپٹی جنرل منیجر نارتھ نے کیا۔ انہوں نے مہمانوں کو گلدستے پیش کیے ۔وفد کے اراکین کو چیئرلفٹ سے علاقہ کی سیر کرا ئی گئی ۔ واپسی پر مہمانوں کو گالف کارٹس کے ذریعے TDCPپتریاٹہ ہا ئٹس تک لے جایا گیا جہاں انہوں نے رہائشی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وفد کو اہم منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ دورے کے اختتام پر مہمانوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے یادگاری سووینئرز بھی پیش کیے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں