بہارہ کہو منڈی مویشیاںمیں بیوپاری لڑ پڑے، کئی زخمی

بہارہ کہو منڈی مویشیاںمیں بیوپاری لڑ پڑے، کئی زخمی

پولیس کی موجود گی میں فائرنگ، آہنی راڈوں، ڈنڈوں کا استعمالشہریوں میں تشویش کی لہر، متاثرین کی درخواست پر تھانہ میں مقدمہ درج

بہارہ کہو (نمائندہ دنیا) بہارہ کہو منڈی مویشیاں میں پولیس کی موجودگی میں بیوپاریوں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ آہنی راڈوں اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ اٹھال چوک کے عقب میں جمعہ بازاراور گرلز ڈگری کالج سے متصل منڈی مویشیاں میں بیوپاریوں کے درمیان معمولی تکرار پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد منڈی سمیت علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔ تیمور ولد امجد عباسی نے بتایا میں نے جانور فروخت کیاتو وہاں پر موجود ساجد عباسی، راجہ عقاش، صابر شاہ، سہیل ستی، معین عباسی، احسن عباسی و دیگرنے حملہ کیا اور رقم چھیننے کی کوشش کی، مار کٹائی میں میرے والد امجدعباسی ، میں اور میرا کزن قمر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں