دو رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ مورگاہ پولیس نے ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو ۔۔۔
گرفتار کر کے مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹر سائیکل، 42 ہزار 200 روپے نقدی، چھینے گئے چار موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا۔