اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، ڈی سی اسلام آباد

اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، ڈی سی اسلام آباد

تجاوزات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا ئیں، اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائس کنٹرول، انسداد گداگری مہم اور انسداد تجاوزات کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کے اعداد و شمار پیش کیے گئے اور اسسٹنٹ کمشنرز کی عدالتی امور سمیت دیگر انتظامی ذمہ داریوں کا بھی فرداً فرداً جائزہ لیا گیا۔ ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت، غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں، تجاوزات اور غیر قانونی کیبنز کے خلاف جاری کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کی اوپن ڈور پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، تجاوزات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں