آئیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری

آئیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری

59کروڑ سے زائد کے جرمانے، 3288بجلی چور گرفتار، سی ای او

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چودھری خالد محمود کی خصوصی ہدایات پر آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے، جس سے نہ صرف ادارے کے لائن لائسز میں نمایاں کمی آئی ہے بلکہ ریونیو میں بھی اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق سال 2019سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران آئیسکو ریجن میں 3ہزار 288بجلی چور پکڑے گئے ایک کروڑ 15لاکھ یونٹس کی مد میں بجلی چوروں کو 59کروڑ 36لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے اور جرمانوں کی وصولی کا تناسب 94فیصد رہا جوکہ یقینی طور پر بہترین نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔ چودھری خالد نے کہا ہے کہ بھرپور مانیٹرنگ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے ھوئے بجلی چوری کے ناسور کا خاتمہ کریں گے بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں