حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ،گورنرپنجاب

حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ،گورنرپنجاب

اہل بیت اطہارؓ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ، ہر مسلمان کو فخر ہے ،سلیم حیدر

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے یوم عاشور کے موقع پر راجہ بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکزی عاشورہ جلوس کے لیے کیے گئے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے انہیں جلوس کے روٹ، سکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ اور عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے بریفنگ دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ یوم عاشور حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے حق کا پرچم بلند رکھتے ہوئے ظلم، جبر اور باطل کے خلاف ڈٹ کر جدوجہد کی اور صبر، قربانی، استقامت اور اصول پرستی کا ایسا آفاقی پیغام دیا جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل راہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کی بدولت آج اسلام سربلند ہے اور اہل بیت اطہارؓ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے جس پر ہر مسلمان کو فخر ہے ۔ گورنر پنجاب نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی یکجہتی، مذہبی رواداری اور باہمی احترام کے جذبے کو فروغ دے کر ملک میں امن، استحکام اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں