سرچ آپریشنز ،9مشکوک افراد ،15موٹر سائیکل تھانے بند

 سرچ آپریشنز ،9مشکوک افراد ،15موٹر سائیکل تھانے بند

406افراد، 191گھروں، 23ہوٹلوں ،190موٹر سائیکلوں ، 81 گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومینگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومینگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 406افراد، 191 گھروں، 23 ہوٹلوں، 78دکانیں ،190 موٹر سائیکلوں اور 81 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے نو مشکوک افراد اور 15موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں