ممبر سی ڈی اے نواز ش علی عاصم کے بھائی انتقال کر گئے ،جھنگ میں تدفین
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) سی ڈی اے کے ممبر نوازش علی عاصم کے چھوٹے بھائی نادر مگھیانہ انتقال کر گئے، نماز جنازہ آبائی علاقے جھنگ میں ادا کی گئی۔
نمازہ جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، سماجی و سیاسی شخصیات اور علاقے کے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیں کیں۔ نوازش علی تدفین اور قل خوانی کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین کے سیکرٹری جنرل چودھری یاسین سمیت سرکاری، سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی شخصیات نے نوازش علی سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔