پاسپورٹ آفس میں شہریوں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم ، بلال شاہ

پاسپورٹ آفس میں شہریوں کو تمام  سہولیات ایک چھت تلے فراہم ، بلال شاہ

مردان (نمائندہ دنیا )مردان پاسپورٹ آفس کے نئے انچارج بلال شاہ نے کہا ہے کہ وزارتِ داخلہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے تمام تر ضروری سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کر دی گئی ہیں۔

 تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کے طریقہ کار کو مزید آسان اور شفاف بنانے کیلئے وزارتِ داخلہ کے احکامات کے مطابق مقررہ سرکاری فیس اب ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے جمع کرانے کی جدید سہولت متعارف کرا دی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں