مری:مسافر بسوں میں جیب تراشی کے واقعات بڑھ گئے

مری:مسافر بسوں میں جیب تراشی کے واقعات بڑھ گئے

درجنوں مسافر لاکھوں روپے سے محروم، پولیس سے اقدامات کا مطالبہ

مری( نمائندہ دنیا) گرین الیکٹرک بسیں مری کے عوام کے لیے ایک بڑی سفری سہولت سے کم نہیں،اس سے یہاں کے مقامی لوگوں سمیت سیاح بھی مستفید ہو ہے ہیں جبکہ دوسری جانب جیب تراش بھی متحرک ہوگئے ،جن کی کارروا ئیوںمیں درجنوں مسافر لاکھوں روپے سے محروم ہو گئے ،مسافروں میں بڑھتا ہوا رش جیب تراشوں کے لیے سنہری موقع بن گیا ،گزشتہ روز سنی بینک سے ایک مسافر گرین بس میں سوار ہوا، چند منٹ بعد جب وہ جنرل بس سٹینڈ پر اترا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کی جیب سے ایک لاکھ روپے غائب ہو چکے ہیں، اسی طرح دیگر مسافروں نے بھی جیب تراشی کی شکایات کی ہیں جن سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے ،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ ٹرانسپورٹ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین بسوں میں مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...