منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروا ئی کی جا ئیگی ،سربراہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس

منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروا ئی کی جا ئیگی ،سربراہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس

مری (نمائندہ دنیا) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس مری کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل(ر) مراد علی خان نے کہا ہے کہ منشیات کے ذریعے نئی نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیشن ہیڈ کوارٹرز مری میں ایک مشترکہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں ہوٹل ایسوسی ایشن، انجمن تاجران، کوہسار یونیورسٹی، مختلف تعلیمی اداروں نے شرکت کی ۔ شرکا نے منشیات کے خلاف پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جانب سے شروع کی گئی آگاہی اور انسدادی مہم کو سرا ہا اور تعاون کا یقین دلایا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...