مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی خواتین کا مظاہرہ

مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی خواتین کا مظاہرہ

اساتذہ، ڈاکٹرز، وکلا، طالبات، گھریلو خواتین، سماجی کارکنان اور بچوں کی شرکت

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیراہتمام عوامی معاشی حقوق کے تحفظ، مہنگائی، پٹرولیم لیوی، بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لوڈشیڈنگ کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر خواتین کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں اساتذہ، ڈاکٹرز، وکلا، طالبات، گھریلو خواتین، سماجی کارکنان، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حکومت سے عوام کو فوری معاشی ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج سے نائب قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اور سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ سید، نائب قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عفت سجاد اور ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس نے خطاب کیا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم لیوی اور عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے والے محصولات پر فوری نظرثانی کرے ، بجلی و گیس کے نرخوں میں کمی لائے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کرے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے شفاف، دیرپا اور عوام دوست معاشی اصلاحات نافذ کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...