سندھ سے چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے سامان پشاور پہنچ گیا

 سندھ سے چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے سامان پشاور پہنچ گیا

تعاون پر سندھ حکومت کا شکر گزار ،صوبائی حکومت بھی آگے آ ئے ،گورنر پختونخوا

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومتِ سندھ کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پشاور پہنچ گیا، سندھ حکومت کی جانب سے 10 ٹرک امدادی سامان گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے حوالے کر دیا گیا، اس موقع پر گورنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت، صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ نے ہمیشہ خیبرپختونخوا کو سپورٹ کیا، مشکل کی اس گھڑی میں تعاون پر سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے سے درخواست ہے کہ خیبرپختونخوا میں مزید ریلیف ویئر ہاؤسز قائم کیے جائیں۔انہوں نے کہا سندھ حکومت کا امدادی سامان چترال پہنچ گیا لیکن صوبائی حکومت کا امدادی سامان ابھی تک متاثرین تک نہیں پہنچ سکا،پختونخوا حکومت فوری اقدامات کر ے ، امدادی سرگرمیوں میں سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...