راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز ،77فیصد ہدف حاصل
رورل میں 82، سٹی 75، ٹیکسلا 74،کینٹ میں 73فیصد کوریج ریکارڈ
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ ضلع راولپنڈی میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی، بچوں کی کوریج، مسنگ بچے ، ٹرانزٹ پوائنٹس اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تیسرے روز ضلع راولپنڈی میں 7 لاکھ 74 ہزار 546 بچوں کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 5 لاکھ 94 ہزار 259 بچوں کی کوریج حاصل کی گئی، جو 77 فیصد ہے ۔ راولپنڈی رورل میں 82فیصد، راولپنڈی سٹی میں 75 فیصد، ٹیکسلا میں 74 فیصد جبکہ راولپنڈی کینٹ میں 73 فیصد کوریج ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق مہم کے تیسرے روز مجموعی طور پر 1 لاکھ 11 ہزار 407 مسنگ بچے ریکارڈ ہوئے ، جن میں سے 45 ہزار 648 بچوں کو اسی روز کور کیا گیا جبکہ 65 ہزار 759 بچے تاحال مسنگ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments