ڈیجیٹلائزیشن زرعی تبدیلی کے ایجنڈے کا اہم حصہ ، عاشق کرمانی

 ڈیجیٹلائزیشن زرعی تبدیلی کے ایجنڈے کا اہم حصہ ، عاشق کرمانی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں زراعت کے شعبے میں جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور کسانوں کی رہنمائی کے لیے جدید ڈیجیٹل ماڈلز کے استعمال سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد نے شرکت کی۔ وزیر زراعت نے کہا کہ زراعت کی ڈیجیٹلائزیشن زرعی تبدیلی کے جاری ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے کاشتکاروں کی رہنمائی کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جدید موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے فصلوں کی بڑھوتری ودیگر اہم زرعی اعداد و شمار بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...