سی ڈی اے کچی آبادیوں کو ازخود مسمار نہیں کرے گا ،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن
اسلام آباد (اے پی پی) چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) و ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے ) ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کچی آبادیوں کو ازخود مسمار نہیں کرے گا۔
معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور ان آبادیوں کی منتقلی یا انہدام سے متعلق کوئی بھی اقدام عدالت کے احکامات کے تابع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر رسمی آبادیوں سے متعلق معاملات میں سی ڈی اے قانون اور عدالتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments