اسلام آباد،21مشکوک افراد،32موٹر سائیکل تھانے بند

اسلام آباد،21مشکوک افراد،32موٹر سائیکل تھانے بند

سرچ آپریشنز، 222افراد، 136گھروں ،پانچ ہوٹل،71موٹرسائیکلوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 222افراد، 136گھروں، پانچ دکانیں، پانچ ہوٹل، 71موٹرسائیکلوں اور 25گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 21مشکوک افراد، 32موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...