اسلام آباد ،دو اشتہاریوں سمیت 7جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،دو اشتہاریوں سمیت 7جرائم پیشہ افراد گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 751گرام آئس اور ایک عدد گن معہ ایمونیشن برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت سات جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 751گرام آئس اور ایک عدد گن معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران دومجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...