راولپنڈی ، آن لائن جوا کھیلنے والا شخص گرفتار
راولپنڈی (این این آئی)صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جوا کھیلنے اور کھلانے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بیٹ پرو ایپ کے ذریعے جوا کھلاتا تھا۔ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments