بی آئی ایس پی کا این آئی ٹی بی اور ہلا ل احمر سے معاہدے

 بی آئی ایس پی کا این آئی ٹی بی اور ہلا ل احمر سے معاہدے

ڈیجیٹلائزیشن، ڈیٹا کی بنیاد پر خدمات کی فراہمی، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری شامل

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ، جن کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن، ڈیٹا کی بنیاد پر خدمات کی فراہمی، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ہنگامی حالات میں مؤثر سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانا تھا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے تقریب میں شرکت کی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل این ایس ای آر/سی سی ٹی ڈاکٹر عاصم اعجاز جبکہ این آئی ٹی بی کی طرف سے پروجیکٹ ڈائریکٹر فیصل ممتاز، اور پی آر سی ایس کی طرف سے محمد عبید اللہ خان نے مفاہمتی یاداشت پردستخط کیے ۔این آئی ٹی بی کے ساتھ مفاہمت کے تحت ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ (DEEP) کے ذریعے دونوں ادارے شہریوں کے لیے سروسز کی ڈیجیٹلائزیزشن اور ملک بھر میں بی آئی ایس پی کی خواتین بینیفشریز کے لیے خدمات تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تعاون کریں گے ۔ پی آر سی ایس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے قدرتی آفات سے قبل مستحق افراد کی نشاندہی، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ہنگامی حالات میں مؤثر سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...