ایم ڈی واسا کی زیرِ صدارت اجلاس، منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

ایم ڈی واسا کی زیرِ صدارت اجلاس، منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی واسا راولپنڈی کی اولین ترجیح ،عزیز اﷲ خان

راولپنڈی (اے پی پی) ایم ڈی واسا راولپنڈی عزیز اﷲ خان کی زیرِ صدارت انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایم ڈی انجینئرنگ سہیل سندھو، ڈائریکٹر واٹر سپلائی انعم جاوید، ڈائریکٹر سیوریج حماد فضل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔عزیز اﷲ خان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پی ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہری جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہوں گے ، شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی واسا راولپنڈی کی اولین ترجیح ہے ۔اجلاس میں پانی و سیوریج کے آپریشنز کو مزید مثر بنانے ، شہریوں کو بلاتعطل سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے فوری ازالے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...