پی ٹی آئی احتجاج ،کامسیٹس یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز کا فیصلہ
24ستمبر تا حکم ثانی تمام کلاسز آن لائن منعقد ہوں گی ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج اور ممکنہ سڑکوں کی بندش کے پیش نظر کامسیٹس یونیورسٹی نے تدریسی سرگرمیاں آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 24 ستمبر سے تمام کلاسز آن لائن منعقد ہوں گی اور یہ سلسلہ تاحکم ثانی جاری رہے گا۔انتظامیہ کے مطابق فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کو سڑکوں کی ممکنہ بندش اور آمدورفت میں مشکلات کے باعث پیش آنے والی دشواریوں سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے ۔یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب پی ٹی آئی کے مجوزہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کے اطراف سکیورٹی انتظامات سخت کیے جا رہے ہیں۔ حکومت نے احتجاج کے شرکا کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے سے روکنے کے لیے مختلف راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی ہے ، جبکہ موٹروے پولیس کے مطابق اسلام آباد، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان کو ملانے والی اہم شاہراہوں کے بعض حصے بھی بند کیے گئے ہیں۔کامسیٹس یونیورسٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 24 ستمبر سے تمام کلاسز آن لائن موڈ میں ہوں گی اور طلبہ کو کیمپس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم، تدریسی سرگرمیوں کی آن لائن منتقلی کی مدت کے حوالے سے نوٹیفکیشن میں تاحکم ثانی کی وضاحت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments