تحریک انصاف اور کارکنوں نے ہمیشہ لا اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا:ن لیگ

 تحریک انصاف اور کارکنوں نے ہمیشہ لا اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا:ن لیگ

سہیل آفریدی اور ان کے حواری لوگوں کی عزتوں کو پامال کر رہے ،ثمر بلور،بابر نواز

اسلام آباد (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور کارکنوں نے ہمیشہ لا اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما ثمر بلور اور بابر نواز کا مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سہیل آفریدی اور ان کے حواری اپنے بیانات میں لوگوں کی عزتوں کو پامال کر رہے ہیں۔ثمر بلور نے کہا کہ اقبال آفریدی کی جانب سے تربیلا کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو قابلِ تشویش ہیں۔ بابر نوازکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کی داستانیں زبان زدِ عام ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف اور اس کے کارکنوں نے ہمیشہ لا اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...