چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی لائیو ای کچہری ،شکایات سنیں

 چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی لائیو ای کچہری ،شکایات سنیں

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں عوامی رابطے کے سلسلے میں بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بک اکاونٹ سے لائیو ای کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔

 ای۔کچہری کے دوران ملک بھر سے 31 کالرز نے ٹیلی فون کے ذریعے چیئرپرسن کو اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ای۔کچہری کے دوران موصول ہونے والی تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے ان کی فوری رپورٹ پیش کی جائے ۔سینیٹرروبینہ خالد نے اپنے پیغام میں کہا کہ جن خواتین بینیفشریز کے شناختی کارڈز کی مدت ختم ہوچکی ہے ، وہ فوری طور پر نادرا سے اپنے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں۔ تاکہ انہیں وظائف کی وصولی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ،بی آئی ایس پی نے خواتین بینیفشریز تک ادائیگی کی رقم محفوظ اور شفاف انداز میں پہنچانے کے لیے Digital Wallet کا نظام شروع کیا ہے ۔ یہ حکومت پاکستان کی جانب سے بی آئی ایس پی کی خواتین بینیفشریز کے لیے ایک تحفہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...