سی ڈی اے کا آپریشن:ای-12میں چاردہائیوں سے زائد عرصہ بعد ایک ہزار کنال سے زائد اراضی واگزار
اربوں کی اراضی کا حصول چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی نگرانی میں مختلف اداروں کی مربوط کوششوں سے ممکن ہواسٹیٹ، پلاننگ، بلڈنگ، انوائرمنٹ، ایڈمنسٹریشن کا بھی بھرپور کردار، سیکٹر میں طویل عرصے سے زیرالتوا ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے سیکٹر ای 12میں چار دہائیوں سے زائد عرصے بعد ایک ہزار کنال سے زائد قیمتی اراضی واگزار کرا لی، جس کے بعد سیکٹر میں طویل عرصے سے زیر التوا ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ اربوں روپے مالیت کی اراضی کی واگزاری وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی قیادت اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی نگرانی میں مختلف اداروں کی مربوط کوششوں سے ممکن ہوئی۔ اراضی واگزار کرانے کی کارروائی میں سی ڈی اے کے مختلف ونگز، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ، سی ای او ایم سی آئی، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے حصہ لیا۔ سی ڈی اے کے سٹیٹ، پلاننگ، بلڈنگ، انوائرمنٹ، ایڈمنسٹریشن اور فنانس ونگز سمیت انفورسمنٹ ٹیموں نے بھی کارروائی میں کردار ادا کیا۔سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ سیکٹر ای 12کی منصوبہ بندی کے مطابق ترقی میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ہے اور منظور شدہ منصوبے کے تحت ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا رہا ہے ۔سیکٹر ای 12میں سڑکوں، بنیادی شہری انفراسٹرکچر اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ شہریوں اور رہائشیوں نے اراضی واگزار کرانے اور سیکٹر ای 12میں ترقیاتی سرگرمیوں کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments