گندم کی امدادی قیمت کا اعلان خوش آئند:پی ٹی آئی کسان ونگ

گندم کی امدادی قیمت کا اعلان خوش آئند:پی ٹی آئی کسان ونگ

حکومت کسانوں کوگندم کے 4500روپے من نرخ دلانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کسان ونگ نے طویل انتظار کے بعد گندم کی امدادی قیمت 4500روپے فی من مقرر کرنے کے حکومتی اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر عملی طور پر عمل درآمد کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کسانوں کو ان کی پیداوار کا اعلان کردہ نرخ دلانے کے لیے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے اور فوری طور پر پروکیورمنٹ پالیسی اور سرکاری خریداری کا بھی اعلان کرے ، پی ٹی آئی کسان ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات خالد نواز سدھرائچ نے وفد سے گفتگو ہوئے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کا اعلان طویل انتظار اور پی ٹی آئی کسان ونگ سمیت دیگر کسان تنظیموں کے مسلسل مطالبات کے بعد سامنے آیا ہے ، ان تنظیموں کی جانب سے حکومت پر بارہا زور دیا جاتا رہا ہے کہ کاشتکاروں کو پیداواری اخراجات میں اضافے اور مالی نقصانات سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ امدادی قیمت کا اعلان خوش آئند ہے ، تاہم اس کی حقیقی اہمیت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ حکومت اس پر من و عن عمل درآمد بھی یقینی بناتی ہے یا نہیں،محض امدادی قیمت مقرر کرنے کے اعلان سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگااگر انہیں اپنی گندم فروخت کرتے وقت اعلان کردہ نرخ حاصل نہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...