24اکتوبر کشمیریوں کی تاریخ کا یادگار دن:غلام محمدصفی

24اکتوبر کشمیریوں کی تاریخ کا یادگار دن:غلام محمدصفی

اس دن ریاست کی آزادی کے مقصد سے آزاد کشمیر کی عبوری حکومت قائم کی گئی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے کنوینرغلام محمد صفی اورجملہ حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ 24اکتوبر کشمیریوں کی تاریخ کا اہم اور یادگار دن ہے ، جو بھارتی تسلط سے آزادی اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کی علامت ہے ۔ اس دن 1947 میں ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے مقصد سے آزاد کشمیر کی عبوری حکومت قائم کی گئی، جس کا بنیادی مقصد آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنا کر مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کو آگے بڑھانا تھا۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 24 اکتوبر کو آزاد جموں و کشمیر کے یومِ تاسیس کے طور پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ یہ دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو کشمیری عوام نے اپنے بنیادی حقوق، آزادی اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے پیش کیں۔ ظالم ڈوگرہ حکمرانوں کے تسلط کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کے نتیجے میں ریاست جموں و کشمیر کا ایک حصہ آزاد ہوا اور آزاد کشمیر کی حکومت کی بنیاد رکھی گئی۔حریت رہنماؤں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے یومِ تاسیس کا اصل پیغام تحریک آزادی کشمیر کی تکمیل اور بھارتی غیرقانونی قبضے کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...