نوجوان کو حبس بے جا میں رکھ کر رہائی کے عوض رقم طلب

نوجوان کو حبس بے جا میں رکھ کر رہائی کے عوض رقم طلب

بیٹاسالگرہ کاکیک لینے گیاتوملزم اسے زبردستی موٹر سائیکل پر لے گئے :حنا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھنے اور رہائی کے عوض رقم طلب کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ حنا نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا سالگرہ کا کیک لینے مٹھائی چوک کی طرف گیا تھا کہ ملزم اسے مبینہ طور پر زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے ۔ خاتون کے مطابق ملزموں نے نوجوان کو حبس بے جا میں رکھ کر فون کالز کے ذریعے اہلخانہ سے رقم کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...