اسلام آباد ٹریفک پولیس کا آج کیلئے ڈائیورشن پلان جاری
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آج بروز اتوار کیلئے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے ۔۔۔
، ڈائیورشن پلان کے مطابق اتوار 25 اکتوبر 2026 کو راول ڈیم چوک تا کشمیر چوک اور سرینہ سے کشمیر چوک روڈ مکمل طور پر بند ہوگا۔ آئی ٹی پی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی دقت سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔ڈائیورشن پلان کے مطابق جی فائیو، سیکرٹریٹ، سرینہ ہوٹل سے راولپنڈی جانے والے حضرات سِری نگر ہائی وے ، نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ اسی طرح جی فائیو، سیکرٹریٹ، سرینا ہوٹل سے راولپنڈی جانے والے حضرات سِری نگر ہائی وے ، مہرآباد پشاور روڈ استعمال کریں یاپھر لیک ویو یوٹرن سے واپس مری روڈ یا کلب روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments