اے آئی کاذمہ دارانہ استعمال عالمی سطح پرمالیاتی شعبے کیلئے اخلاقی چیلنج بن گیا

اے آئی کاذمہ دارانہ استعمال عالمی سطح  پرمالیاتی شعبے کیلئے اخلاقی چیلنج بن گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا ذمہ دارانہ استعمال عالمی سطح پر اکاؤنٹنگ اور ۔۔۔

مالیاتی شعبے کیلئے ایک بڑا اخلاقی چیلنج بن گیا ہے، جہاں اس حوالے سے تشویش میں صرف دو برسوں کے دوران تقریباً دوگنا اضافہ ہوا ہے ۔ ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے ) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 61فیصد مالیاتی ماہرین نے اے آئی کے استعمال کو اہم ترین اخلاقی چیلنج قرار دیا، جبکہ 2024میں یہ شرح 32فیصد تھی۔عالمی یوم اخلاقیات کے موقع پر 21اکتوبر کو جاری کردہ رپورٹ نیویگیٹنگ ایتھکس فار ٹرسٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ اخلاقی قیادت، ادارہ جاتی اقدار اور پیشہ ورانہ جواب دہی کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...